K Views: 188
0 0
Read in2 Minute

اسلام آباد( ) پاکستان تائکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد نے جارڈن میں جاری اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پاکستان تائیکوانڈو کھلاڑی ہارون خان کو مبارکباد پیش کی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کویڈ 10 کی صورتحال میں ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ جیسے اہم ایونٹ کیلئے تیاری کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا الحمد اللہ ہمارے بہترین کوچز و کھلاڑیوں کی محنت و پرفارمنس کی بدولت پاکستان تائیکوانڈو کھلاڑی ہارون خان ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن سمیت تائیکوانڈو فیملی اور پاکستان عوام کی نیک تمنائیں ہارون خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ ہمیں امید ہے ہارون خان ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ سمیت ٹوکیو اولمپک میں بھی پاکستان کا پرچم سربلند کریں گے. واضع رہے پاکستانی تائیکوانڈو کھلاڑی ہارون خان سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کھلاڑی سے مد مقابل ہونگے

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ہارون خان نے سعودی عرب کے کھلاڑی کو 19 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے شکست دی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %